Sunday, October 20, 2019

ایک درخواست عاجزانہ


السلام علیکم 

عربی زبان سیکھنے کی آرزو ہر ایک کے دل میں ہے۔ چینی میں غیر مسلمان بھی خاص کر برہمن اس قدیم مگر آج بھی زندہ اور ترقی پسند زبان کو سیکھنے میں دلچسپی لیتے ہیں۔کتنا اچھا ہوتا کہ ہم بھی اس طرف دھیان دیتے!  

ہم سب جانتے ہیں کہ عربی زبان حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی زبان ہے ، قرآن کی زبان ہے اور جنت کی زبان بھی ہے۔ 

آمبور میں عربی زبان سکھانے والے ایک مدرسہ کی اشد ضرورت ہے ۔ ایک نیا مدرسہ جو کہ ہم سب جانتے ہیں زیر تعمیر ہے خدا کا شکر ہے. یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی زبان کی تعلیم کا بھی ایک شعبہ ہو تو یہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک حد تک عصری تعلیم کا انتظام بھی ہونا چاہۓ۔ 

علماء کرام اور امراء حضرات (جو مدرسہ کی تعمیر کے لۓ بہت کچھ کر رہے ہیں ) سے درخواست ہے کہ وہ اس پر دھیاں دیں اور مدرسوں کی تعلیم کے میدان میں ایک انقلاب لائیں۔ 

اس گروپ میں رہنے والے احباب اس پر غور کریں اور اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں عین نوازش ہوگی۔  

آپ کا مخلص

وی یم خلیل الرحمن


No comments:

Post a Comment